آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو بھی موخر کر دی گئی


نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کے لیے بلائی گئی اے پی سی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس آج یعنی 7 تاریخ کو ہونی تھی، لیکن گزشتہ روز اس کی نئی تاریخ کا اعلان یعنی  9 فروری جمعرات کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن ایک بار پھر اس کانفرنس کو موخر کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا.

اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔ اگر دعوت نامہ ملا تو شرکت پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے  کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں