دو دہائیوں میں خوفناک زلزلوں نے کہاں کہاں تباہی مچائی؟


21ویں صدی شروع ہوئے ابھی 22 سال ہی گزرے ہیں لیکن انسان اس عرصے میں کئی قیامت خیز زلزلے دیکھ چکا ہے۔ دو دہائیوں میں کئی ہولناک زلزلوں نےدنیا بھر میں  تباہی مچائی۔

14 اگست 2021 کو ہیٹی میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے سے 2200 افراد مارے گئے جب کہ 13 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

28 ستمبر 2018 کو انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے سے سلاویسی جزیرے میں 5 فٹ اونچی سونامی کی لہروں سے تباہی مچی۔ زلزلے اور سونامی سے 4300 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

12نومبر 2017 کو ایران میں 7.3 شدت کے زلزلے نے زمین ہلا کر رکھ دی۔ 400 سے زائد افراد چل بسے۔عراق میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے جہاں چھ افراد کی موت کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ شام ہولناک زلزلہ: اموات 10 ہزار سے بڑھنے کا خدشہ

19 ستمبر 2017 کو میکسیکو میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 369 لوگوں کی موت ہوئی۔

24اگست 2016 کو اٹلی کے مرکزی شہر روم میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ 300 سے افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکواڈور میں 16 اپریل 2016 کو 7.8 شدت کے زلزلے سے سیکڑوں عمارتیں متاثر ہوئیں۔ 650 افراد اس آفت کا شکار ہوئے۔

26 اکتوبر 2015 کو افغانستان میں 7.8 شدت کے زلزلے نے 400 سے زائد افراد کی جان لے لی۔۔ پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

25 اپریل 2015 کو نیپال میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ 9 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔3 اگست 2014 کو جنوب مغربی چین میں 6.3 شدت کا زلزلہ 600 سے زائد اموات کی وجہ بنا۔

24ستمبر 2013 کو بلوچستان میں 7.7 اور 6.8 شدت کے دو زلزلوں نے تباہی مچا دی۔ 825 افراد جاں بحق ہو گئے۔23 اکتوبر2011 کو ترکیہ میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 600 سے زائد افراد چل بسے۔

11 مارچ 2011 کو جاپان 9 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ سونامی نے بھی تباہی مچا دی۔ زلزلے اور سونامی سے 16 ہزار افراد چل بسے۔22 فروری 2010 کو چلی میں 8.8 شدت کا زلزلہ 500 سے زائد جانیں لے گیا۔

13 جنوری 2010 کو ہیٹی میں 7 شدت کا زلزلہ آیا۔ جو 21 ویں صدی کا تباہ کن زلزلہ ہے۔ 3 لاکھ 16 ہزار افراد اس آفت کی نذر ہوئے۔ 80 ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارہ روانہ

12مئی 2008 کو چین میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچائی۔ 87 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

26 دسمبر 2004 کو انڈونیشیا کے قریب 9.2شدت کے زلزلے سے پیدا ہونے والے سونامی نے تباہی مچا دی۔ انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بھارت، سری لنکا اور کئی دیگرممالک متاثر ہوئی۔ 2 لاکھ 30 ہزار افراد مارے گئے۔

8اکتوبر 2005 پاکستان کے لیے تباہی لایا۔ خوفناک زلزلے سے آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں تباہی مچ گئی۔ 73 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

26 دسمبر 2003 کو ایران میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 31 ہزار سے زائد افراد چل بسے۔


متعلقہ خبریں