نواز شریف میری نا اہلی چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کو ملازمت میں توسیع دینا غلطی نہیں بلنڈر تھا، عمران خان


لاہور:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا غلطی نہیں، بلنڈرتھا، نوازشریف میری نااہلی چاہتے ہیں۔

توشہ خانہ کیس :عمران خان فرد جرم کی کارروائی کیلیے پیش نہ ہوئے

انہوں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک آدمی کا نام نہیں، جنرل باجوہ نے لابنگ کر کے حسین حقانی اور دوسرے لوگوں کو رکھوایا، حسین حقانی وغیرہ امریکہ میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ عوام نے رجیم چینج کو قبول نہیں کیا، ایسے افسروں کو پنجاب میں لایا جارہا ہے جو 25 مئی کے واقعے میں ملوث تھے، یوں لگ رہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوگی۔

پاکستان سے یومیہ 50 لاکھ ڈالرز کی اسمگلنگ، افغان حکومت کی لائف لائن قرار، تحقیقاتی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں انتخابات ہونے چاہئیں،  جب بھی اسمبلیاں تحلیل ہوتیں یہی نگراں حکومت بننا تھی، ایسی انتقامی کارروائیاں پہلے کبھی نہیں دیکھی، جب قانون کی عمل داری ہو گی تو ملک آگے جائے گا۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت توشہ خانہ میں پھنس گئی، عدالت نے توشہ خانہ کی تفصیل مانگی جو نہیں ملی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ افغان طالبان حکومت پاکستان مخالف نہیں، ہم دہشت گردی کے متحمل نہیں ہو سکتے، جیل بھرو تحریک ایک پرامن احتجاج ہے۔

جنرل باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، اعتراف کافی نہیں، سیاست سے باہر پھینکنا ہو گا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ مؤثر حکمت عملی سے پی ٹی آئی اپنے دور میں دہشت گردی پر مکمل قابو پا چکی تھی، دہشت گردی کے تدارک کیلئے کل جماعتی کانفرنس سے بڑھ کر مؤثر عملی اقدامات کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی نے خیبر پختو نخوا میں پولیس کو بہتر اور فعال بنایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا میں بار بار کہتا ہوں کہ پروپیگنڈے کے ذریعے کسی کی جنگ کو اپنی جنگ بنا یا گیا، جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے افغان طالبان اور امریکہ سے با ت چیت میں کردار ادا کیا، ہم سمجھتے تھے کہ افغانستان میں امن ہو گا تو اس میں پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے قانون کی با لادستی کے لیے سیاست میں آیا، جو ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا ئیں وہ اسے ٹھیک کیسے کر سکتے ہیں؟ 99 کی طرح ن لیگ نے 2018 میں بھی تباہ حال معیشت اپنے پیچھے چھوڑی،
ہم بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں تھے مگر اس کے باجود پاکستان نے ترقی کی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے گرتی ہوئی 90 روپے تک کم ہو چکی، روپے کی گراوٹ کا ا ثر ہر شعبے پر آرہا ہے اور مہنگائی عوا م کیلئے بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، رانا ثنا اللہ

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم 16 ارب ڈالرز کے ذخائر چھوڑ کر گئے جو آج تقریباً 3 ارب رہ گئے ہیں، ہمارے دور میں ایس پی آئی 16 فیصد تھی، آج تقریباً 40 فیصدتک پہنچ گئی ہے، امپورٹڈ حکومت کا کا رنامہ یہ ہے کہ انہوں نے کرپشن کے اپنے سب کیسز معاف کر وا لیے ہیں، ہم نے انتخابات کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنی دو حکومتوں کی قربانیاں دیں، ان کی پوری کوشش یہ ہے کہ یہ تب الیکشن کروائیں جب یہ سمجھیں کہ تحریک انصاف ختم ہو چکی۔

عمران خان نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا جو نگران حکومتیں لائی گئی ہیں وہ جانب دار ہی نہیں بلکہ ہمارے سخت خلاف بھی ہیں، ہمارے لوگوں پر مقدمے بنائے گئے ہیں اور ان کی بلاجواز گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، مجھ پر حملے کی تحقیقات کرنے والی نوٹیفائیڈ جے آئی ٹی کو غیر فعال کر دیا گیا، جے آئی ٹی کی اب تک کی تحقیقات میں سامنےآ چکا ہے کہ تین حملہ آور تھے، انتہا پسند والا اسکرپٹ بھی مکمل طور پر غلط ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ نگراں حکومت کے پاس جے آئی ٹی کے کام میں مداخلت کا کیا جواز تھا؟ امپورٹڈ حکومت کی فسطائیت اور دستور سے انحراف کی کوششوں کو کسی طور قبول نہیں کریں گے، انتشار کی راہ پر نکلنے کی بجائے مزاحمت کیلئے ‘جیل بھرو تحریک’ جیسا جمہوری طریقہ اختیار کریں گے۔

جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا اپنی جماعت کو جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کی ہدایات دے چکا ہوں، ملک
بھرسے لاکھوں افراد رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے، جلد تاریخ کا اعلان کروں گا اور لوگ ملک گیر سطح پر اپنی رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں