نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا، شاہ محمود قریشی کا اعتراف


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چانسلر شاہ محمود قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد واقعے میں گولی ذرا اوپر ہو جاتی اور کام تمام ہو گیا تھا۔ کچھ عناصر سمجھتے ہیں کہ سیاسی طور پر عمران خان کو ہٹانے کا منصوبہ ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 8، 9 ماہ سے مہنگائی کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں اور انتخابات کے بغیر ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں کامیاب آپریشن، 12 دہشتگرد مارے گئے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لوگ ایک دوسرے کی کرپشن بے نقاب کرنے پر تلے ہوئے تھے لیکن یک دم یہ شیروشکر کیسے ہو گئے؟ یک دم ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی سے معاہدہ کیسے ہو گیا ؟ پی ڈی ایم کی حکومت پولیٹیکل انجینئرنگ کے بغیر تو نہیں آئی۔

انہوں ںے کہا کہ ملک کو اندورنی اور بیرونی چیلنجز ہیں جبکہ ملک اس وقت بہت نازک دور میں داخل ہوچکا ہے۔ سیاسی بندوبست کے لیے آپ اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور یہ سیاسی بندوبست نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا بندوبست کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سب کچھ وہ کرا رہے ہیں جو پی ٹی آئی سے خائف ہے لیکن سیاست میں کوئی کسی کو نکال پھینکنے سے کامیاب نہیں ہوتا تاہم نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا اور غیر آئینی طریقے سے کسی کو ہٹانا غلط ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے امن وامان کی صورتحال درست لیکن جنرل الیکشن کے لیے نہیں؟ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے جبکہ ملک میں پولرائزیشن بہت بڑھ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں