لکی مروت میں کامیاب آپریشن، 12 دہشتگرد مارے گئے


پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

لکی مروت میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بڑی کامیاب حاصل ہوئی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائی کے لیے جا رہے تھے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف میری نا اہلی چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کو ملازمت میں توسیع دینا غلطی نہیں بلنڈر تھا، عمران خان

مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔


متعلقہ خبریں