عمران خان نااہل ہوجائیں گے، اردگرد لوگوں نے پھنسایا، فیصل واوڈا


اسلام آباد: فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نااہل ہوجائیں گے انہیں اردگرد لوگوں نے پھنسایا ہے۔

فیصل واوڈا نے ہم نیوز کے پروگرام “پاور پالیٹکس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کوئی مجرم نہیں اور جو مجرم نہیں ہوتا وہ آبدیدہ ہوجاتا ہے۔ پاکستان ایک واحد ملک ہے جہاں آدمی جیل جانے پر لیڈر بن جاتا ہے۔

انہوں ںے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آل پارٹیز کانفنس (اے پی سی) میں جانا چاہیئے اور میرا خیال ہے عمران خان اے پی سی میں جائیں گے۔ عمران خان کو اردگرد کے لوگوں نے پھنسایا ہے اور وہ نااہل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا، شاہ محمود قریشی کا اعتراف

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں 3 سانپ ہیں اور خاص کا جب نام لوں گا تو سانپوں کو بھی ساتھ ایکسپوز کروں گا۔ یہ وہ خاص ہیں جو عمران خان کے وزیر اعظم ہوئے بھی وزیر اعظم بننے کے خواہشمند تھے اور یہی لوگ عمران خان کو تباہی کے راستے پر لائے۔

انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے وہ لوگ نہیں روتے جو مجرم ہیں۔ میں نے کابینہ میں بھی کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ پر بوگھس کیس ڈالا گیا ہے۔ عمران خان میرے لیڈر تھے اور ہیں جبکہ 2 اسمبلیاں توڑ کر بہت بڑا نقصان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں