ٹک ٹاک ایپ میں متعدد تبدیلیاں لانے کا اعلان

فائل فوٹو


بیجنگ: ٹک ٹاک نے اپنی ایپ میں متعدد تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیا۔ جس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے محفوظ اور تفریح کا ذریعہ بنانا ہے۔

ٹک ٹاک نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے خلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق قواعد کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو اسٹرائیک بھیجی جائیں گی۔

کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک نے یوٹیوب کی طرح کے اسٹرائیک سسٹم کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب کسی صارف کی ویڈیو رپورٹ ہونے اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر ایک اسٹرائیک کا اطلاق ہو گا اور مواد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اگر صارف کی طرف سے بار بار غلطیاں کی گئیں تو مذکورہ صارف کا اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ ٹک ٹاک نے فار یو نامی الگورتھم فیڈ کے لیے بھی چند نئے فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں