ترکیہ اورشام میں زلزلے سے اموات کی تعداد9000سے تجاوزکرگئی


ترکیہ اورشام میں زلزلےسے اموات کی تعداد 9000سے تجاوز کر گئی

ترکیہ اور شام میں زلزلے  نے تباہی مچادی۔ اموات کی تعداد 9000 سے بھی تجاوز کر گئی۔شام میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 2ہزار  530سے زائد ہوگئی ہے۔

ترکیہ میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد7ہزار108سےزائدہوگئی ہے۔ترکیہ میں زلزلے سے31ہزار777افرادزخمی ہوئے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 5ہزار 775عمارتیں تباہ ہوئیں۔

ترک ہلال احمر کے مطابق زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں 10ہزارخیمےلگادیےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

دوسری جانب پاکستانی ریسکیوٹیم نے ترکیہ میں آپریشن شروع کردیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق پہلا آپریشن سیکٹر آدیامن میں قائم کردیا گیا ہے۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ٹیم کمانڈر رضوان نصیر ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 51رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہیں۔ریسکیو ٹیم کے ارکان اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ا سپشلائزڈ ہیں۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ریسکیو، ترک بھائیوں کیساتھ ہے


متعلقہ خبریں