شیخ رشید ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے


اسلام آباد کی مقامی عدالت نےشیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا۔

شیخ رشید کو اسلام آباد میں ڈیوٹی  مجسٹریٹ رفعت محمود خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیخ رشید کے وکیل نے کہا شیخ رشید  حراست میں ہیں، مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہوچکی۔ شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جارہے، حراست میں ہیں۔

عدالت نے مری پولیس سے ​​​​​​​پوچھا کیا آپ  پہلی بار راہداری ریمانڈ کی استدعا کر رہے ہیں؟ تفتیشی افسر کی طرف سے عدالت کہا بتایا گیا کہ پہلی بار راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ۔اس سے پہلے نہیں کی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ  راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے طریقہ کار مکمل نہ ہونے پر مسترد ہوئی تھی، کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوا۔ زبانی کلامی بات ہوئی تھی۔

شیخ رشید نے کہا  تھانہ مری میں درج مقدمے میں  میری پیشی ہو چکی ہے،  تھانہ مری میں درج مقدمے میں مجھ سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔

عدالت نے  پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ  کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس  کے حوالے کردیا۔


متعلقہ خبریں