انتخابات کے دوران سیکیورٹی کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے، چیف سیکریٹری پنجاب

انتخابات کے دوران سیکیورٹی کیلئے 42 ارب درکار ہوں گے، چیف سیکریٹری پنجاب

اسلام آباد: چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے 42 ارب روپے درکار ہوں گے۔

الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا الیکشن کمیشن کو خط

چیف سیکریٹری پنجاب نے یہ بات چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں انتظامی افسران مردم شماری ، گندم خریداری، انسداد پولیو مہم اور ماہ رمضان کی وجہ سے مصروف ہیں۔

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن اور پولیس کیخلاف کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنیکا اعلان

چیف سیکریٹری پنجاب نے تجویز پیش کی کہ الیکشن کمیشن ترجیحی بنیادوں پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن میں کرائے۔

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے واضح طور پر بتایا کہ بصورت دیگر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن نہ کرائے گئے تو ہونے والے اخراجات دگنے ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں