تیل کی قیمت کسی صورتحال میں نہیں بڑھائی جا رہی،مصدق ملک

Musadiq Malik

وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت کسی صورتحال میں نہیں بڑھائی جا رہی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے، میرے ذمے لوگوں تک پیٹرول، گیس اور بجلی لوگوں تک مہیا کرنا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں چلیں گی تو لوگوں کے چولہے جلیں گے، ملکی معیشت ترقی کرے گی تو عوام خوشحال ہونگے۔

روس سے تیل کب آئے گا؟ مصدق ملک نے بتا دیا

ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ پیٹرول کی بندش پر خبریں نشر ہو رہی تھیں، میں واضح کر دوں کہ ملک میں اس وقت 29دن سے زیادہ کافیول موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے پیٹرول،گیس اور بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنارہے ہیں،پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی  اور ان کے لائسنس کینسل کریں گے۔


متعلقہ خبریں