ویلنٹائن ڈے گائے کو گلے لگا کر منائیں، بھارتی حکومت کی عوام سے اپیل

ویلنٹائن ڈے گائے کو گلے لگا کر منائیں، بھارتی حکومت کی عوام سے اپیل

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو بطور ’کاؤ ہگ ڈے‘ کے طور پر منائیں۔

گائے کا بھلا ہوگا تبھی دیش کا بھلا ہوگا،مسلمان کی ضمانت مسترد: بھارتی ہائیکورٹ کی منطق

عوام سے اپیل اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارتی معاشرے میں مغربی طرز معاشرت و کلچر کو کم کرنا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ گائے بھارتی کلچر اور معیشت کا حصہ ہے لہذا وہ تمام افراد جو گائے سے محبت کرتے ہیں، 14 فروری کو گائے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اسے گلے سے لگائیں۔

یقین کریں: بھارت، گائے کو بچانے والی ٹرین 35 کلو میٹر تک الٹی چلتی رہی

اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی جانے والی اپیل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موضوع بحث بن گئی ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے اپنی آرا پیش کر رہے ہیں۔

بھارت: گجرات میں روزانہ ہزاروں لیٹر گائے کا پیشاب استعمال ہونے لگا

بھارت کے معروف صحافی بوبنز ابراہام نے حکومتی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ گائے کو یہ کیسے بتایا جائے گا کہ ہم اسے گلے لگانے آرہے ہیں؟ اور پھر یہ کیسے معلوم ہو گا کہ اس میں گائے کی مرضی و رضامندی بھی شامل ہے یا نہیں؟


متعلقہ خبریں