انٹربینک میں ڈالر2 روپے95 پیسےسستا

ڈالر

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

بدھ کے روز انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 276 روپے 28 پیسے تھا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل چوتھے روز کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونا دو لاکھ سے نیچے آگیا۔

سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 98 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہو گیا ہے۔

بھارت میں اے ٹی ایم سے اب سونا بھی نکلے گا


ٹیگز :
متعلقہ خبریں