گورنر خیبرپختونخوا کو حکومتی امور میں مداخلت سے روکا جائے، پرویز خٹک


پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو نگراں حکومت کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔

ضمنی انتخابات 16 کے بجائے 19 مارچ کو کرائے جائیں، اسد عمر

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ مطالبہ الیکشن کمیشن کو لکھے جانے والے اپنے ایک خط میں کیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر نگراں حکومت کے امور میں براہ راست مداخلت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے گورنر کے اقدامات نگراں حکومت کی ساکھ اور غیر جانبداری کو ختم کر رہے ہیں، ان
کے اقدامات صوبائی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خط میں لکھا ہے کہ گورنر کو وفاق کا نمائندہ ہوتے ہوئے اپنے اقدامات اور گفتگو میں انتہائی محتاط ہونا چاہیے لیکن ان کے اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ صوبے کے خود ساختہ چیف ایگزیکٹو ہیں۔

جنرل باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، اعتراف کافی نہیں، سیاست سے باہر پھینکنا ہو گا، مریم نواز

پی ٹی آئی کے پی کے صدر پرویز خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں، گورنرخیبرپختونخوا نے صوبے کی نگراں کابینہ کے چناؤ کا اعتراف کیا ہے۔


متعلقہ خبریں