وفاق کا الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لیے اضافی گرانٹ دینے سے انکار کر دیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے اضافی گرانٹ کا مطالبہ مؤخر کرنے کی درخواست کر دی۔

جوابی خط میں لکھا گیا کہ ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبے کو مؤخر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاون ٹو کراچی پر سنگین الزامات، عوام کے اربوں روپے داؤ پر

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کے لیے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست دی تھی کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں