امریکا کی پاکستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا اعلان


واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم کی بابت بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں تنازع نہیں، امریکی صدر

نیڈ پرائس نے پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے امریکا پاکستان کو ہرطرح کی مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کا کہ پشاور حملے کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین اور ایسے افراد ہلاک ہوئے جنہوں نے اپنے ہم وطن پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کو متاثر کر رہی ہے اور اسی وجہ سے ہم خطے میں توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں