تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں، ترک صدر


استنبول: ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ یہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے جبکہ تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ اتنے وسیع پیمانے پر آنے والی تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حطائے علاقہ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ ہے اور یہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد کاروباری مندی بھی ہو گئی ہے جس کے بعد ترک حکام نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کو 5 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج 24 سال میں پہلی مرتبہ بند ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی پاکستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور تاحال ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔

ترک صدر نے گزشتہ روز 10 صوبوں میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاز کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں