نواز شریف پر غداری کے فتوے لگانے والے اب کہاں سو رہے ہیں، مریم نواز


فیصل آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کے فتوے لگا دیے گئے لیکن اب اسد درانی کی کتاب سامنے آنے پر یہ لوگ کہاں سو رہے ہیں، اب ان کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس یاد کیوں نہیں آیا۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آصف علی زرداری کی حکومت کو نہیں گرایا اور پورے پانچ سالوں کے دوران کسی اور کو بھی جمہوریت کو نہیں گرانے دیا، اپنے دور حکومت میں نوازشریف نے وزارت عظمی کی قربانی دے دی لیکن ووٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل دوسری بار ایک جمہوری حکومت نے اپنی معیاد پوری کی حالانکہ دھاندلی کے بہانے کنٹینر پر چڑھ  کر سازش کی گئی، اس وقت نواز شریف پر بہت زیادہ دباؤ تھا کہ استعفیٰ دو اورگھر چلے جاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اوراقامے پر نکالا گیا ہے، اُن پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں