پاکستانی طلبہ کی ترکیہ اور شام کےلئے فنڈ ریزنگ مہم


ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کےلئے پاکستانی طلبہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طلباء وطالبات نے ترکیہ اور شام کے عوام اور بچوں کے ساتھ یکجہتی اور مدد کے عزم کا اظہار کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو واپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔۔ہم سب کو ترکیہ اور شام کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنی چاہیے۔

دوسری جانب ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

طلباء پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ہیں، وطن واپس آنے والے تمام طلباء کوان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

طلباء کو وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پروطن واپس لایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں