چیٹ جی پی ٹی نے ماہانہ سبسکرپشن فیس مقرر کر دی


دنیا بھر میں تیزی سے دھوم مچاتی چیٹ جی پی ٹی نے سبسکرپشن کی ماہانہ فیس مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ایک طاقتور پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کی اس وقت دھوم مچی ہوئی ہے تاہم اس کی مرکزی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن فیس کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اب چیٹ جی پی ٹی سے غیرمعمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔ یہ سافٹ ویئر اب ہر طبقہ فکر کے افراد میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کم قیمت پر ایس ای او میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر پر بلیو ٹک جلد ختم کرنے کا عندیہ

دوسری جانب تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ غلط معلومات اور مبہم نتائج بھی دکھاتا ہے تاہم بعض شعبوں پر اس نے غیرمعمولی معلومات اور نتائج بھی ظاہر کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق فی الحال چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن سروس امریکہ میں فراہم کی جا رہی ہے۔ فیس ہونے کی بنا پر یہ کئی سہولیات کی بھی حامل ہو گی اور جلد اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک وسیع کیا جاسکے گا۔


متعلقہ خبریں