ہم یورپ کا اعزاز، پاکستان اور بھارت کے چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا


اسلام آباد: 27 مئی 2018 کی شام 6 بجے سے رات 2 بجے کے دوران ہم یورپ نے سونی ٹی وی، جیو ٹی وی، اسٹار پلس اور زی ٹی وی جیسے تفریحی  چینلز پرسبقت حاصل کیے رکھی۔ ہم یورپ نے 0.16 جبکہ سونی ٹی وی نے 0.14، اسٹار پلس نے 0.06، زی ٹی وی نے 0.05 اورجیو ٹی وی نے 0.03 کی ریٹنگ حاصل کی۔

ہم انٹرٹینمنٹ اپنے منفرد ڈراموں کی بدولت نہ صرف برصغیر بلکہ یورپی ممالک میں بسنے والے پاکستانی اور بھارتی باشندوں میں بھی مقبول ترین چینل گردانا جاتا ہے۔ ناظرین کی محبتوں کا مرکزبننا ایک بہت خوشگوارتجربہ ہے جس سے ہم ٹی وی کی ٹیم کے جذبوں کو مہمیز ملتی ہے۔

ہم ٹی وی پاکستانی معاشرے کے مختلف پہلو سامنے لاتا ہے تاکہ مثبت سماجی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کرسکے۔ خواتین سے جڑے مسائل ہوں یا انفرادی نفسیات کی ناہمواریاں یا پھر مختلف طبقات میں پھیلی پیچیدگیاں ہوں، ہم انٹرٹینمنٹ اپنی بہترین ٹیم کے ذریعے اسکرین  پر ایسے مہربان آئینے بکھیردیتا ہے جس میں افراد اور طبقات خودشناسی کا مشکل مرحلہ آسانی سے طے کرسکتے ہیں۔ اسی سے انفرادی اورسماجی اصلاح کے دروازے وا ہوتے ہیں اور جواب میں ہم ٹی وی ناظرین کی محبتوں کا مرکز بنا رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں