آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

کیپ ٹاؤن: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 150 رنز کے ہدف کو 19 ویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: بھارت کو شکست، ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

بھارت کی جانب سے جمائمہ روڈریگز نے شاندار نصف سینچری اسکور کی اور 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ رچا گوش نے جمائمہ کے ساتھ مل کر 20 گیندوں پر 31 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے دو جب کہ سعدیہ اقبال نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے جس میں کپتان بسمہ معروف نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔

آئی سی سی کا بھارتی کرکٹر پر جرمانہ

میچ میں پاکستان کی جانب سے عائشہ نسیم نے کپتان بسمہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہیں، میچ میں منیبہ علی نے 12 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے رادھا یادو نے دو جب کہ دیپتی شرما اور پوجا واستراکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فائنل میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی اسٹار بلے باز سمریتی مندھنا انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئی تھیں۔

بھارت کو ہندو انتہاپسند ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

فائنل میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے کہا تھا کہ وکٹ تھوڑی خشک نظر آ رہی ہے جس کے بعد ہم نے ہدف دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور نے کہا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتیں۔


متعلقہ خبریں