پی ایس ایل 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب


ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سیلکشن کمیٹی نجم سیٹھی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سفر دبئی سے شروع ہوا تھا اور آج یہاں ہے،اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے عوام کو خوش کیا ہے،پی ایس ایل 8 میں 21غیر ملکی اور14پاکستانی ڈیبیو کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے شاہین شاہ آفریدی ،حارث اور حسن علی سمیت بہت سے شاندار کھلاڑی دیئے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور والے میرے دل میں اور ملتان والے میرے ذہین میں ہیں،پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں