الیکشن کی تاریخ دیکر آئین سے انحراف ختم کیا جائے، انحراف کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت ہوتی ہے، اسد عمر

الیکشن کی تاریخ دیکر آئین سے انحراف ختم کیا جائے، انحراف کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت ہوتی ہے، اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہا ہے، جوبھی آئین شکنی کرے اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے بعد فواد چودھری اور حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے 90 روز کے اندرالیکشن کی تاریخ دینے کاحکم دیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ آج کا دن ختم ہونے سے پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے، الیکشن کی تاریخ دے کرآئین سے انحراف فوری طور پر ختم کیا جائے، آئین سے انحراف کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت ہوتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا یہ عوام کے درمیان جانے سے ڈرتے ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکا ہے، انہیں پتہ ہے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ جانتے ہیں کہ الیکشن ہوا تو عوام عمران خان کو ہی الیکٹ کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو 4 روزگزر گئے ہیں، حکومت اور ان کے ہمدرد الیکشن ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے، یہ الیکشن سے بھاگنے کیلئے آئین توڑ رہے ہیں، حکومت الیکشن سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتی ہے۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو ایک بڑی سازش کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا، میں گورنرز کو کہتا ہوں کہ فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔

اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ کھینچا تو عدلیہ کے گھوڑے پر بیٹھ کر آنا چاہتے ہیں، مریم نواز

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جیل بھروتحریک میں ہزاروں افراد گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، ہو سکتا ہے کہ اعلان کل یا پرسوں ہو لیکن تیاری مکمل کرلی گئی ہے،  جیل بھروتحریک آئندہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہوسکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے اس موقع پر کہا کہ آتے ہی انہوں نے ڈمی بجٹ رکھا سب کو پتا تھا کہ اس سے معیشت تباہ ہو گی، سیاسی استحکام آئین کو منجمد کرنے سے نہیں عوام کے ووٹ سے ممکن ہوتا ہے، یہ جو توہین عدالت اور توہین جمہوریت ہو رہی ہے اس سے استحکام نہیں بحران آئے گا۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا عدالتی فیصلوں کا احترام نہیں ہو رہا اور لوگ غائب ہونا شروع ہو گئے ہیں، شوکت ترین پر کون سا کیس بنایا جا رہا ہے؟

نیب کی نااہلی ہے، قانون میں خامیوں کو دیکھ رہے ہیں، سپریم کورٹ

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تین ارب سے بھی کم رہ گئے ہیں،
گیس کی قیمت 100 فیصد قیمت بڑھائی گئی ہے، بجلی کے قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں