ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اموات 41 ہزار سے بڑھ گئیں


ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 41 ہزار سے بڑھ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 35 ہزار 418 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شام میں زلزلے سے 6 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ترکیہ اور شام  میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد سے اب تک زمین بوس ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور دونوں ممالک میں اموات کی تعداد 41 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حرم کرین کیس کا فیصلہ جاری، بن لادن کمپنی پر 20 ملین ریال کا جرمانہ

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث ترکیہ میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ کئی روز گزرنے کے بعد ملبے سے اب مزید افراد کو زندہ حالت میں نکالنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

ادھر زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں عمارتیں ناقابل رہائش ہوچکی ہیں، چند ہفتوں میں تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو شروع کرنے کے اقدامات کریں گے۔


متعلقہ خبریں