گیس کی قیمت میں 113 فیصد اضافہ


اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 113 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائس موصول ہونے پر گیس ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لیے گیس 16 تا 113 فیصد تک مہنگی کر دی گئی۔

گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 12 کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پروٹیکٹڈ صارفین سے 50 جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 500 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔ پروٹیکٹڈ صارفین پر 50 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 500 روپے فکسڈ چارجز عائد کر دیئے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں