عمران خان کو نہ نکالتے تو ملک بہت پہلے ڈیفالٹ کر جاتا، سینیٹر افنان اللہ


اسلام آباد: سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو نہ نکالتے تو ملک بہت پہلے ڈیفالٹ کر جاتا۔

سینیٹر افنان اللہ نے ہم نیوز کے پروگرام “پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی حالات خراب ہونے کے پیچھے ایک پس منظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2016 میں عالمی مالیاتی (آئی ایم ایف) پروگرام کو مکمل کیا لیکن ایک سازش کے تحت عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا اور عمران خان روز دعویٰ کرتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان عدالت آنے کیلئے تیار ہیں مگر ڈاکٹرز اجازت نہیں دے رہے،فوادچودھری

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو نہ نکالتے تو ملک بہت پہلے ڈیفالٹ کر جاتا جبکہ درآمدات سے ملک کی معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ 75 سال والوں کے دور میں ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن 4 سال میں ملک ڈیفالٹ کر گیا۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو کھوتے گاڑی کی طرح استعمال کیا اور وہ اپنے دفتر ہیلی کاپٹر پر جاتے تھے۔ 12 ہزار مرحلہ زمین عمران خان نے 100 روپے مرحلے دے کر ریگولرائز کرائی۔ ان کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔


متعلقہ خبریں