پرویز الہٰی کی آڈیو لیک، ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت مل گئی


سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے آڈیوز لیک کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے نے آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی اور اس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی۔آڈیو اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پرویز الٰہی کی آڈیو لیک، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل، تحقیقات کا حکم دیدیا، رانا ثنا اللہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مقدمات کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیو جاری کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ ادارے پر الزام عائد کر رہے ہیں اس لیے چیف جسٹس سے ہی درخواست کی جا سکتی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج، پیر کو پیش ہونیکا حکم

انہوں نے چودھری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل میاں نواز شریف کے بارے میں بھی آڈیو لیک ہوئی تھی کہ کس طرح انہیں سزا دلائی گئی؟ نواز شریف سے متعلق آڈیو لیک میں جج ارشد ملک نے ایک حقیقت بیان کی تھی کہ کس طرح سے ان سے فیصلہ کروایا گیا؟ اور سزا دلوائی گئی؟


متعلقہ خبریں