کراچی پولیس آفس میں کلیئرنس آپریشن مکمل ، تین دہشت گرد مارے گئے

کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس میں حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو کلیئر کرالیا۔ کلیئرنس آپریشن میں پاک فوج ایس ایس جی کی دو ٹیموں اور رینجرز کے اسپیشل آپریشنز ونگ نے بھی حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے دفتر پر 8 سے 10 دہشت گرد شام  سات بجے کے قریب داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر کے شاہراہ فیصل کو عام ٹریفک کیلیے بند کیا گیا جبکہ دفتر کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔

دہشت گردوں کے کے پی آفس میں داخل ہونے کے بعد شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی جبکہ دیگر تھانوں سے نفری بھی طلب کی گئی۔

علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز، رینجز اور پاک فوج کے دستے بھی کلیئرنس آپریشن کیلیے پہنچے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  دہشتگرد عقبی راستے سے عمارت میں داخل ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں