روڈ پرنس بائکس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

روڈ پرنس بائکس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی: ایٹلس ہونڈا کی جانب سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کے بعد روڈ پرنس بائکس تیار کرنے والی کمپنی نے بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اس حوالے سے پاک وہیلز نے بتایا ہے کہ کمپنی کی سب سے مشہور بائیک روڈ پرنس 70 سی سی کی قیمت میں 10500 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 86500 روپے سے بڑھ کر 97000 روپے ہو گئی ہے۔

روڈ پرنس کلاسک 70 کی قیمت میں بھی 10500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 92500 روپے سے بڑھ کر 103000 روپے ہوگئی ہے۔

روڈ پرنس 100 پاور پلس کی قیمت میں 11500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 102500 روپے ہو گئی ہے جب کہ پرانی قیمت 91000 روپے تھی۔

اسی طرح روڈ پرنس 100 سی سی جیک پوٹ کی قیمت میں 11500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 94500 روپے سے بڑھ کر 106000 روپے ہو گئی ہے جب کہ روڈ پرنس 110 سی سی پاور پلس کی قیمت 94500 روپے سے بڑھ کر 106000 روپے ہو چکی ہے۔

سگریٹ مزید مہنگا، سیل ٹیکس 18 فیصد، 170 ارب کے نئے ٹیکس

روڈ پرنس 70 سی سی پیشن پلس کی قیمت میں 10500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 96500 روپے سے بڑھ کر 107000 روپے ہو گئی ہے، روڈ پرنس 125 کی قیمت میں 15000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 130500 روپے سے بڑھ کر 145000 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح روڈ پرنس ویگو کی قیمت میں 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 345000 روپے سے بڑھ کر 375000 روپے ہو ئی ہے، روڈ پرنس 150 سی سی روبنسن کی قیمت میں بھی 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 360500 روپے سے بڑھ کر 395000 روپے ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب سائٹ کے مطابق روڈ پرنس RX3 کی قیمت میں 10000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 912000 روپے سے بڑھ کر 922900 روپے ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں