آئی ایم ایف کا منی بجٹ پر اطمینان کا اظہار

imf

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے منی بجٹ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے فنڈز کی منظوری کا آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیر اعظم کی سطح پر اصلاحات پر عملدرآمد کی گارنٹی دی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 30 جون تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالر سے زائد کا انتظام کرنا ہو گا جبکہ رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک اور مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ بھی طے ہوا۔

دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے جبکہ جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالر ملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہو جائے گا تاہم ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے اگلے مالی سال نئی درخواست دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی شیخ رشید کو وارننگ

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جاسکتا ہے جس میں پاکستان کو فنڈز کی ترسیل کی تاریخ بتائی جائے گی۔

واضح رہے کہ فنڈز کی ترسیل سے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے تعاون کا راستہ کھل جائے گا جبکہ پاکستان کی ڈیفالٹ کے نزدیک پہنچنے کی ریٹنگ بھی ریورس ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں