پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی کی پہلے ٹوئٹ پھر ڈیلیٹ


پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد پاکستان سپر لیگ سے متعلق اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر ڈالی۔

نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مختلف معاہدے توڑنے پر پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کا اعلان کیا تھا، پی ایس ایل کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، یہ جاری رہے گی۔

ان کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے نجم سیٹھی کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹی ٹی پی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ  چاہے ملک کے دیگر حصوں پر حملہ ہو، پی ایس ایل جاری رہے گا۔انہیں ملک سے زیادہ پی ایس ایل کی فکر ہے!

ایک اور صارف نے لکھا کہ نجم سیٹھی کے پی ایس ایل کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرنے والے بیان پر بہت صدمہ ہوا کیونکہ ٹی ٹی پی نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین کو پیغام دیتے ہوئے الفاظ کا انتخاب سمجھداری سے کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں