میرا ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرا ملک ڈیفالٹ نہیں ہو گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹو نائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سمت کے اعتبار سے سب کا تجزیہ ایک ہی ہے کہ میرا ملک مشکلات میں ہے اور مشکلات سے نکلنے کے لیے 2 چیزیں دیکھی جاتی ہیں جس کے لیے ہم ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور مستقبل میں کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لیے حکومت نے بہت محنت کی لیکن قرضوں سے گزارا نہیں ہوتا۔ ہمیں اپنے آپ کو سنبھالنے کی ضرورت ہے اور یہ ملک دو اور دو چار سے ٹھیک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو انگلی پکڑ کر چلایا گیا، مریم نواز

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ساری دنیا شور مچا رہی ہے کہ کرپشن ہوئی لیکن کرپشن ختم کرنے پر کوئی کام نہیں کر رہا۔ لوگوں کے بینکوں میں اربوں روپے آ گئے اور میرا خیال ہے کہ ایک لٹیروں کا مافیا ہے جو کرپشن کے خلاف کارروائی کو ہونے نہیں دیتا۔

انہوں ںے کہا کہ نیب کے ذریعے آپ کچھ کر رہے تھے لیکن وہ سیاست کی نظر ہو گیا۔ آپ کے پرانے قانون اس قابل ہی نہیں کہ کچھ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشرافیہ پر ٹیکس لگائیں، دوہرا نظام نہیں چلے گا، بلاول بھٹو

صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے ملک میں معافی کا کلچر نہیں ہے اور ایک دوسرے پر سیاسی مقدمات بنا دیئے جاتے ہیں۔ گرفتاری پہلے ہوتی ہے اور قانون بعد میں دیکھ کر زبردستی لاگو کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں