پاکستان میں بہتری اس وقت آئے گی جب اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہو گا، مفتاح اسماعیل


کراچی: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں میں بہتری نہیں آئی، پاکستان میں اقتدارکا نچلی سطح تک منتقل نہ ہونا بڑا مسئلہ ہے۔

فون ٹیپ کرنا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ہے، عدلیہ آڈیو لیکس کا نوٹس لے، عمران خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ بہتری اس وقت آئے گی جب اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار ارب روپے تعلیم پرخرچ ہوتے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیم قدرے بہتر ہے جب کہ سندھ اوربلوچستان میں محکمہ تعلیم کو نوکریاں دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

عمران خان اور مہنگائی کو اکھٹے اٹھا کر باہر پھینکیں گے، گرفتاری دینے کیلئے شیر کا جگر چاہیے، مریم نواز

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امیرلوگوں کوحکومتوں کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، قوم کو لسانیت سے نکل کر پاکستانی بن کرسوچنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں