سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئر لائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ریاض: سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

سعودیہ عرب کا پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ بڑھانے پر غور، سرمایہ کاری کا بھی وعدہ

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئر لائنز کے لیے نئی ایڈوائزری جنرل اتھارٹی آف سول ایشن سعودی عرب (گاگا) نے جاری کی ہے، اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گاگا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھا کر سفر کرانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سعودی عرب کا کابل میں سفارت خانہ بند

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام مسافروں و ایئر لائنز کو نئی ایڈوائزری پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گاگا کے مطابق جن مسافروں کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو انہیں بورڈنگ پاس جاری نہ کریں، ہدایات پرعمل درآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

سعودی عرب، اسلام آباد میں مقیم اپنے سفارتی عملے کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت

سعودی ایوی ایشن نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ایئرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ پاسز جاری کئے لیکن آئندہ ایسا نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں