طورخم سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ

طالبان نے طورخم بارڈر کا کنٹرول سنبھال لیا

فوٹو: فائل


خیبر: طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق  ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز  پاکستان آنے والے افغان مریض کے ساتھی کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں،بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے والے افغان شہری کو واپس بھیج دیا گیا۔ افغان شہری کو  واپس بھیجنے پر افغان فورسز کے اہلکار مشتعل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان فورسز  نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو  احتجاجاً بندکردیا تھا جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے۔سرحدی گزرگاہ کی بندش سے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

واضح رہے کہ افغان مریضوں کو پاکستان آمد کےلیے سفری دستاویزات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ افغان مریض کےساتھ آنے والےرشتہ دارکےلیے سفری دستاویزات لازمی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں