عمران خان عدالت کے احاطے میں حملہ آور ہیں، صدر پاکستان کٹھ پتلی بنا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لوگو ں کے ہمراہ عدالت کے احاطے میں حملہ آور ہیں۔

عمران خان عدالت میں پیش

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صدر پاکستان کے دفتر کو سیاسی اکھاڑہ بنایا ہوا ہے، صدر پاکستان عمران خان کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ٹی وی اسکرینوں پر تماشہ لگا ہوا ہے، عمران خان نے اپنی درخواست ضمانت پر دستخط بھی نہیں کیے تو کیا یہ سہولت عام عوام کو حاصل ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سہولت د ی جاتی ہے تو ہر مجرم کو سہولت دی جائے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جان بوجھ کر امن وامان کی صورتحال کو خراب کیا جا رہا ہے، عمران خان نے اپنے دورمیں ہر ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند سو لوگوں کو لا کر عدالت پر دھاوا بولا جاتا ہے، عمران خان قانون اور عدالتی نظام کا تماشہ بنا رہے ہیں، عوام جو آج ٹی وی پر تماشہ دیکھ رہے ہیں وہ آئین اور عدالت کا مذاق ہے، پہلے کہا گیا عمران خان زمان پارک سے عدالت نہیں آ سکتے، پھر کہا گیا گاڑی سے عدالت نہیں جا سکتے۔

الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

مریم اورنگزیب نے کہا ایک شخص نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو عدالت پر دھاوا بولنے کو کہا، عمران خان کو مہلت دی گئی تو اس نے لوگوں کو ہائیکورٹ پہنچنے کی کال دی، ایک شخص کو ہائیکورٹ بلاتی ہے تو وہ دھمکی دیتا ہے جب کہ اسے عدالت بلا رہی ہے اور وہ شخص مطلوب ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا شہباز شریف جب نیب جاتے تھے تو ہمارے سینئر رہنما کو روک لیا جاتا تھا،
یہ امر ثابت کرتا ہے کہ عمران خان تفتیش کا حصہ نہیں بنے گا، نواز شریف نے عدالت کا مذاق نہیں اڑایا، تمام عدالتوں میں پیش ہوئے جب کہ اس وقت عمران خان لوگو ں کے ہمراہ عدالت کے احاطے میں حملہ آور ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے صدر پاکستان کے دفتر کو سیاسی اکھاڑہ بنایا ہوا ہے، صدر پاکستان عمران خان کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی صدر سے آئین شکنی کروائی۔

صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عدالت کی بات نہیں مانتا اور آئین کی بات نہیں مانتا، وہ لاڈلا ہے۔


متعلقہ خبریں