ترکیے اور شام کی سرحد پر ایک اور زلزلہ، 3 افراد جاں بحق

ترکیے اور شام کی سرحد پر ایک مرتبہ پھر زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

انقرہ: ترکیے اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس سے  ترکی اور شام میں 680 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترکیہ شام زلزلہ، اموات 46 ہزار سے بڑھ گئیں

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز ای ایم ایس سی (EMSC) نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں دو کلومیٹر (1.2 میل) کی گہرائی میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ترکیے اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے تھے جس سے ہزاروں افراد کی اموات ہو چکی ہے اور بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں جب کہ سینکڑوں عمارات ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

پاکستانی طلبہ کی ترکیہ اور شام کےلئے فنڈ ریزنگ مہم

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دو عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے وسطی انطاکیہ میں ایک زوردار زلزلے اور عمارتوں کو مزید نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین زلزلے کے بعد ترکیے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئی ہیں اور لوگوں کو چیک بھی کر رہی ہیں کہ کوئی نقصان تو نہیں ہوا ہے۔

ترکیہ زلزلہ، کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت چل بسے

رہائشی خاتون مونا العمر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ جب زلزلہ آیا تو وہ وسطی انطاکیہ کے ایک پارک میں نصب خیمے میں تھیں تو مجھے ایسا لگا کہ میرے پیروں کے نیچے سے زمین کھسک رہی ہے۔ انہوں نے تقریباً چیخ کر روتے ہوئے اپنے سات سالہ بیٹے کو بازوؤں میں بھینچا اور پھردریافت کیا کہ کیا مزید آفٹر شاکس تو اب نہیں آئیں گے؟


متعلقہ خبریں