شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے

کرپشن سب سے بڑا مسئلہ، بجلی و گیس صوبوں کے حوالے کی جائے، مایوسی کیسے دور ہو گی؟ شاہد خاقان

احتساب عدالت اسلا م آبادنے سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

عدالت نے وکیل ظفر اللہ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری  منسوخ کرنے کی درخواست درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

احتساب عدالت کے جج نے ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے  تھے۔عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے  تھے۔۔

بعد ازاں شاہد خاقان عباسی کے وکیل ظفر اللہ کی جانب سے احتساب عدالت میں وارنٹ منسوخ کرنےکی درخواست دائر کی گئی جو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے قبول کرلی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور عظمیٰ عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
ٓ


متعلقہ خبریں