لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 199 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 135 رنز بنا سکی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 48، حفیظ 25 جب کہ گپٹل 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ قلندرز کے ڈیوڈ ویزے اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت بولنگ کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت داری بنائی، اس موقع پر فخر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 62 کے اسکور پر لاہور کا دوسرا اوپنر طاہر بیگ بھی واپس لوٹ گیا۔

اس نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی باری کھیلی۔ان کے علاوہ شائے ہوپ نے 47 اور سکندر رضا 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے اسمتھ اور قیس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیمیں


متعلقہ خبریں