یاماہا بائکس کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں

یاماہا بائکس کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں

کراچی: یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے لیکن کمپنی کی جانب سے حسب روایت قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے البتہ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے کے بعد گاڑیاں اور بائیکس تیار کرنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنی پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

مؤقر ویب سائٹ ’ پاک وہیلز‘ کے مطابق یاماہا YB125Z (ریڈ/بلیک) کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے  جس کے بعد بائیک کی قیمت 305500 روپے سے بڑھ کر 308500 روپے ہو گئی ہے۔

یاماہا YB125Z-DX (ریڈ/بلیو/بلیک) کی قیمت 327000 روپے سے بڑھ کر 330500 روپے ہو گئی ہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ بائیک کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

روڈ پرنس بائکس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یاماہا YBR 125 (ریڈ/بلیو/بلیک) کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 336000 سے بڑھ کر 339500 روپے ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں YBR125G (سرخ/سیاہ) کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 349500 روپے سے بڑھ کر 353000 روپے ہوئی ہے۔

ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ – سوک کی قیمت 92 لاکھ ہو گئی

یاماہا کی جانب سے حال ہی میں لانچ ہونے والی یاماہا YBR125G (میٹ ڈارک گرے) کی قیمت بھی 3500 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 352500 روپے اضافے کے بعد 356000 روپے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں