گرفتاری دینے والے آجاؤ، پنجاب پولیس کے اعلانات


لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتاریاں دینے کی پیشکش کردی گئی ہے۔

پولیس نے 5 سے 7 سو پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا، فواد چودھری

یہ پیشکش پنجاب پولیس کی جانب سے مال روڈ پر موجود پی ٹی آئی کارکنوں کو اعلانات کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

پولیس اہلکار میگا فون کے ذریعے اعلانات کر رہے ہیں کہ جو کارکنان گرفتاریاں دینا چاہتے ہیں وہ قیدیوں کی گاڑیوں میں بیٹھ سکتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں کی گاڑیاں مال روڈ پر پہنچا دی گئی ہیں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے۔

علاوہ ازیں نگراں صوبائی حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر  لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

جیل بھرو تحریک شروع: شاہ محمود، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت اہم رہنماوں نے گرفتاری دے دی

پنجاب کی نگراں حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچزکی وجہ سے حکومت نے شہر کے مختلف حصوں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا، کرکٹ ٹیموں کی آمد کی وجہ سے آج حکومت نے مال روڈ پر خصوصی اقدامات کئے تھے۔

ترجمان کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکنان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مال روڈ پر مظاہرہ کیا،
مظاہرین زبردستی پولیس وین میں سوار ہو گئے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا، آفتاب سلطان کے استعفے کی وجہ نیب ترامیم ہیں، رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ  کیا ہے کہ پولیس نے پارٹی کے 5 سے 7 سو کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں