بیوقوف نہ بنائیں، عوام کیلئے کچھ کرنا ہے تو باہر رکھا ہوا پیسہ واپس لائیں، عمران خان

جے آئی ٹی چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائیں، کل جلسے میں آزادی کا روڈ میپ دونگا، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں، لوگوں کو یہ نہ کہیں کے مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں، لوگ مہنگائی کے لیے نہیں کسی اور چیز کے لیے تیار ہیں۔

وزرا کی تنخواہیں بند، گاڑیاں واپس، بلوں کی ادائیگی جیب سے ہو گی، وزیر اعظم

انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کہہ رہے ہیں کیونکہ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا ہے اس لئے مزید مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں، یہ سرکاری گاڑیاں واپس کرکے لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں،
باہر رکھا ہوا پیسہ ملک واپس لے کر آئیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت گرانے کی سازش میں شہباز شریف اورآصف زرداری شامل تھے، 10 مہینے میں جو پاکستان کے ساتھ ہوا ہے دشمن بھی یہ نہ کرے، آپ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک دم ملک ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے جو بات کہی ہوتی ہے لوگ کلپس نکال کر لے آتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ شہباز شریف! بتائیں ، آپ کو پتہ ہے یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کورونا وبا تھی پھر بھی ہم نے معیشت کو سنبھالا، ہم بھی ڈھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھے۔

جیل بھرو تحریک شروع: شاہ محمود، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت اہم رہنماوں نے گرفتاری دے دی

عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی آئی تھی، ہمارے دور میں تیل کی قیمت 110 ڈالر سے 115 ڈالر فی بیرل تھی، اس ملک میں اتنی وبائیں اور آفتیں آئیں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، تقریباً سو روپے ڈالر مہنگا ہوا، پوچھنا چاہتا ہوں کیوں ہوا؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر عوم کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو باہر رکھا ہوا پیسہ ملک واپس لے کر آئیں، میں لاہور کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح وہ باہر نکلے، یہ قوم انقلاب کے لیے تیار ہے، سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے انہوں نے فیصلہ کر لیا ہوا ہے۔

گرفتاری دینے والے آجاؤ، پنجاب پولیس کے اعلانات

عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی معیشت کی تباہی کے آپ ذمہ دار ہیں،
جنہوں نے سازش کی وہ اور آپ لوگ ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 70 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، جتنی مرضی کرلو کوئی فکر نہیں ہے، میں نے 200 لوگ تیار کیے، یہاں ہزاروں لوگ تیار ہو گئے ہیں۔

صدر کو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں: اٹارنی جنرل

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز ہی اسی لیے کیا کہ خوف کا بت توڑنا تھا، اگر انہوں نے 90 دن کے اندر الیکشن نہ کرائے تو قوم سڑکوں پر نکلے گی۔


متعلقہ خبریں