مہنگائی کے باوجود سونے کی قیمت گرنے لگی

GOLD PRICE

کراچی: ملک بھر میں روزبروز بڑھتی مہنگائی کے باوجود سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 600 روپے پر آ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 201 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا بائکس کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمت ایک ہزار 840 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں