اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے خوف سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں میں سوئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد اور گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا خاموش ترین کمرہ، جہاں کوئی نہیں ٹھہر سکتا

چینی میڈیا کے مطابق تاجکستان میں زلزلہ کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی اور چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا۔

تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔


متعلقہ خبریں