پی ایس ایل 8، وسیم اکرم کے غصہ کی وجہ عامر سہیل نے بتا دی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں وسیم اکرم کے غصے کی وجہ سابق کرکٹر عامر سہیل نے بتا دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عامر سہیل نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2 اوورز میں کافی رنز چاہیے تھے اور آخری اوور میں جب آپ کو نوبال اور چھکا مل جائے پھر بھی آپ میچ ہار جائیں تو غصہ تو آنا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ کے 6،7 رنز رہ گئے اور آپ چھکا مارنے کا سوچ رہے ہیں لیکن آپ کو اسمارٹ کھیلنا چاہیے تھا۔ 4 گیندوں پر 6 رنز بن سکتے تھے۔

عامر سہیل نے کہا کہ کھلاڑی کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے اچھی گیند پر رنز کیسے بنانے ہیں کیونکہ بری بال پر تو کوئی بچہ بھی رنز بنا لے گا۔ جب تک آپ کو اچھی گیند پر رنز نہیں بنانے آئیں گے آپ اگلے لیول تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی گنگز اپنے گزشتہ میچ میں بھی ملتان سلطانز سے ہار گئی تھی۔ ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کے میچ ہارنے پر وسیم اکرم انتہائی غصے میں آ گئے اور اس دوران ان کی بننے والی دیڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر گئی۔

پی ایس ایل سیزن 8 میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر کوچ وسیم اکرم غصے میں آ گئے تھے اور ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پہلے سر پکڑتے اور پھر غصے میں اپنے سامنے موجود سیٹ کو لات مارتے نظر آئے۔


متعلقہ خبریں