جیل بھرو تحریک راولپنڈی پہنچ گئی، فیاض الحسن چوہان گرفتار


 پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے روز راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان نے گرفتاریاں دے دیں۔

راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان جمع ہوگئے۔ فیاض الحسن چوہان نے سب سے پہلے کارکنان کے ہمراہ  خود کوگرفتاری کے لیے  پیش کیا۔

گرفتاری دیتے وقت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  راولپنڈی میں پہلی گرفتاری دے رہا ہوں۔ میرے گھر سے کوئی فرد التجائیں اور درخواستیں نہیں کرے گا۔


ذولفی بخاری ،عامر محمود کیانی،  غلام سرور  ،شیخ رشید اور راشد شفیق بھی کمیٹی چوک پہنچ گئے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  6 ایم این ایز اور 14 ایم پی اے خود پہلے گرفتاریاں دیں گے۔ پاکستان کے لیے اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں، کسی کا باپ بھی اب الیکشن نہیں روک سکتا۔

 

 


متعلقہ خبریں