امریکہ، قتل کی رپورٹنگ کرنیوالوں پر فائرنگ، ایک صحافی ہلاک، دوسرا زخمی

امریکہ، قتل کی رپورٹنگ کرنیوالوں پر فائرنگ، ایک صحافی ہلاک، دوسرا زخمی

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں قتل کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر کی جانے والی فائرنگ سے ایک ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے، ہلاک صحافی کی شناخت ڈیلن لیونس اور زخمی کی والڈن کے نام سے کی گئی ہے۔

امریکہ کی گوانتاناموبے جیل سے دو پاکستانی بھائی 20 سال بعد رہا، وطن روانہ

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز اور عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں پیش آیا جہاں مسلح ملزم نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 9 سالہ بچی کو ہلاک اور اس کی ماں کو زخمی کردیا تھا اور جب صحافی واقع کی کوریج کرنے لگے تو ان پر بھی فائرنگ کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اورنج کاؤنٹی کے شیرف جان مینا نے اس حوالے سے منعقدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ مشتبہ ملزم کی شناخت 19 سالہ کیتھ میلون موسیس کے نام سے کی گئی ہے اور اسے مضافاتی علاقے پائن ہلز میں ٹی وی نیوز ٹیم سمیت ماں اور بیٹی پر حملوں کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی، امریکہ

 

شیرف جان مینا کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں صحافی مرکزی فلوریڈا کیبل ٹی وی اسپیکٹرم نیوز 13  کے رپورٹر اور فوٹوگرافر تھے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کو جس وقت گرفتار کیا گیا اس وقت وہ پستول سے مسلح تھا اور اس کا طویل مجرمانہ ریکارڈ  بھی ہے۔

امریکہ، کیلی فورنیا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک ، 10 زخمی

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جن صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ان کی گاڑی میں ٹیلی ویژن چینل کے لوگو اور دیگر شناختی علامات موجود نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہونے والوں سے ملزم کا کوئی تعلق بھی سامنے نہیں آیا ہے البتہ زخمی ماں اور دوسرا صحافی دونوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں