ملک میں مزید بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی


موسم کا حال بتانے والوں نے ملک بھر میں 27 فروری سے لیکر 2 مارچ تک مزید بارشوں، آندھیوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب ،بلوچستان ،خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات جبکہ بالائی مغربی سندھ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔

مغربی سلسلہ پاکستان میں 27 فروری کی شام کو داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ  بارشوں کا آغاز بلوچستان اور خیبر پختون خواہ سے متوقع ہے۔

اسلام آباد میں بارش، 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹس اور ٹرپنگ

محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی سلسلے کے باعث بالائی وسطی علاقوں بشمول بالائی وسطی پنجاب خطہ پوٹھوار ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دور دور تک بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں