افتخار احمد کو ’’چاچا‘‘ کا لقب کس نے دیا؟


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر افتخار احمد نے بتایا ہے کہ انہیں’چاچا‘ کا لقب بابراعظم نے دیا تھا، زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران بابر نے مجھے چاچا بولا جو مائیک میں سب نے سن لیا۔

پی ایس ایل میں میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹیم کو کمبینیشن چاہیے ہوتا ہے،جس پر تین سے چار میچ لگ جاتے ہیں مگر آج ٹیم کا کمبینیشن اچھا ہو گا۔

وہاب ریاض کے خلاف چھ چھکوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض دنیا کے بہترین بولر ہیں، ان کی بہت خدمات ہیں، ہر کسی کا ایک دن ہوتا ہے، اس دن وہاب بھائی کو کُٹ پڑی۔

پی ایس ایل کا نمائشی میچ:افتخار احمد کےوہاب ریاض کوایک اوور میں 6چھکے

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، میں نے دس سال مزید کرکٹ کھیلنی ہے۔

افتخار نے کہا کہ میں وقت لے کر کھیلتا ہوں، اس کے بعد جارحانہ انداز اپنا کر ہٹنگ کرتا ہوں، مجھے خود چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔


متعلقہ خبریں